ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / جنوبی فلپائن میں دو ویتنامی مغویوں کی ہلاکت

جنوبی فلپائن میں دو ویتنامی مغویوں کی ہلاکت

Wed, 05 Jul 2017 16:12:15    S.O. News Service

منیلا،5؍جولائی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)فلپائن کی فوج نے بتایا ہے کہ گزشتہ برس کے آخر میں اغوا کیے جانے والے دو ویتنامی مغویوں کی لاشیں ملی ہیں۔ ان دونوں کو جنوبی فلپائن میں سرگرم ابوسیاف گروپ کے عسکریت پسندوں نے ویت نامی بحری جہاز پر سے گزشتہ برس نومبر میں چھ افراد کے ساتھ اغوا کیا تھا۔ ان کی نعشیں باسیلان جزیرے میں سے ملی ہیں۔ فلپائنی فوج نے ہلاک ہونے والے مغویوں کی شناختوں کا بھی اعلان کیا ہے۔ دہشت گردوں نے رائل 16 نامی مال بردار بحری جہاز کے عملے کے چھ اراکین کو اغوا کیا تھا۔ ان میں سے ایک کو گزشتہ ماہ رہا کروا لیا گیا تھا جبکہ تین ابھی تک اغواکاروں کے قبضے میں ہیں۔


Share: